مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے، ماچھل سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 3کشمیری شہید ہوگئے، قابض فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا۔
ان کشمیریوں کو کپواڑہ کے علاقے ماچھل کے محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔
علاقے میں قابض بھارتی فوج کا محاصرہ اب بھی جاری ہے،جبکہ علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے۔












