امریکا کے نائب صدر مارک پنس نے نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون کر کے انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی نائب صدر مارک پنس نے پاکستان کے نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کو فون کر کے انھیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کا پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق اور افغانستان میں امن کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

وزیرِاعظم نے امریکی نائب صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ہم آزادانہ، منصفانہ انتخابات اور اقتدار کی منتقلی کے لیے پرعزم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY