حلقہ این اے 134 کے بعد (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہبازشریف نے سردار اویس احمد خان لغاری کی دعوت پر این اے 192 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو ایک نہیں دو میدانوں میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 134 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظہیر کھوکھر کا مقابلہ کریں گے۔

جبکہ سابق وفاقی وزیر اویس خان لغاری کے درخواست پر ڈیرہ غازی خان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ شہباز شریف نے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعینات ہونے شہباز شریف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ حسن عسکری کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی سے الیکشن کمیشن کا وقار مجروح ہو گا، حسن عسکری مسلم لیگ (ن) کے نقاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن عسکری نے الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ بھی کیا

SHARE

LEAVE A REPLY