امریکا میں نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آئی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں مسلمانوں کے خلاف دو سو ستاون نفرت انگیز واقعات پیش آئے۔

ایف بی آئی کے مطابق ہیٹ کرائمز میں سڑسٹھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو ہزار چودہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک سو چوراسی نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے تھے –

SHARE

LEAVE A REPLY