افغانستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ بھی مکمل کرلیا۔

بھارت میں کھیلی گئی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان نے 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔سمیع اللہ شنواری نے 33رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ اصغر اسٹانکزئی نے 27 اور محمد شہزاد نے 26 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے نظم السلام اور ابو جید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 144رنز ہی بنا سکی، مشفق الرحیم نے 46 اور محمود اللہ نے 45رنزبنائے۔

ایک رن کی فتح کے ساتھ افغانستان نے سیریز میں اپنا پہلا وائٹ واش بھی مکمل کرلیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY