امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت تجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ چینی درآمدات کی مختلف اشیاء پر دو سو ارب ڈالر کے محصولات کو تجویز کرے۔ قبل ازیں ٹرمپ چینی مصنوعات پر حقوق دانش کی خلاف ورزی کی مد میں پچاس بلین ڈالر کے محصولات کا نفاذ کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق چین حقوق دانش کی مسلسل چوری اور خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ان اقدامات سے امریکی روزگار کی منڈی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب چین کی وزارت کامرس نے امریکی صدر کے اس نئے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بلیک میلنگ قرار دیا ہے اور واضح کیا کہ یہ عالمی مایوسی میں اضافہ کرے گا۔












