متحدہ مجلس عمل نے آج پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

پریس کلب پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی قائدین کا کہنا تھا انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کے سامنے دھرنے ہورہے ہیں جبکہ ایم ایم اے واحد جماعت ہے جہاں ٹکٹوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں۔

صوبائی رہنماؤں نے کہا جلسے میں عوامی انقلاب سے اسلامی سفر کا آغاز ہوگا ،خیبر پختونخوامیں ایم ایم اے پہلے سے ہی زیادہ مضبوط ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما جلیل جان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ایک قوت بن چکی ہےاور آئندہ انتخابات میں عوام ایم ایم اے کے حق میں ووٹ استعمال کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ متحدہ مجلس عمل میں شخصیات کے نہیں جماعت کا فیصلہ مقدم ہوتا ہے۔

صوبائی قائدین کاکہناتھا کہ 70سال سے پاکستان کو سیکولر اور لبرل قوتیں لوٹ رہی ہیں۔ قائدین نے کہا اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنا کر دم لینگے جبکہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY