امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکا کی حدود میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو ایسے ’حملہ آور‘ قرار دیا ہے جو اُن کے ملک میں ’نقب لگانے‘ کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے میں کہا کہ ایسے غیر قانونی مہاجرین کو کسی بھی عدالتی کارروائی کے بغیر واپس اُن کے ملک بھیج دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق سرحد پر بچوں کو اُن کے والدین سے جدا کرنے کی پالیسی شاید بدل بھی دی جائے مگر امیگریشن پر اُن کا سخت موقف برقرار رہے گا۔
سول حقوق کے ليے سرگرم کارکنان نے ٹرمپ کی اس تازہ ٹویٹ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔











