جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا

0
754

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا، حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈوپر100 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کےسربراہ نے دو بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیئے تھے،جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو 100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

کینیڈین قانون کے مطابق ملکی وزیر اعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کےتحفے کو 30 دنوں کے اندر لازمی ڈکلیئر کرنا ہوتا ہے۔

ٹروڈو کے پریس سیکریٹری کے مطابق انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈکلیئر نہ کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY