عمران کی متوقع رہائش: پنجاب ہاوس کی سکیورٹی پر 40 اہلکار تعینات ہونگے

0
818

عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب ہاوس میں متوقع رہائش کے باعث اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے تمام معاملات کو حتمی شکل د ینا شروع کر دی۔

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے حساس اداروں اور مقامی پولیس پر مشتمل 40 سے زائد اہلکار پنجاب ہاؤس پر تعینات ہوں گے، وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخلے کا طریقہ کار اور پروٹوکول وہی ہو گا جو پہلے سے موجود ہے اس حوالے سے خصوصی ناکہ بندی کی جائے گی۔ 14 اگست سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY