ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں، امریکا کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

0
1013

امریکا نے سلامتی کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیاں عائد کرے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں اُس کے کردار کو مناسب نہیں قرار دیا جا سکتا۔

ایران پر پابندیوں کی ضرورت پر یہ تازہ بیان اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب سفیر جوناتھن کوہن نے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس تناظر میں مثبت نتائج کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

امریکی صدر کی ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس تھا۔ دوسری جانب جوہری ایجنسی کے عالمی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ تہران حکومت جوہری ڈیل پر عمل پیرا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY