برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ ٹیم کے آئندہ برس اکتوبر 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
حال ہی میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی خبروں کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کی نوید سنادی۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے انگلینڈ کی ٹیم 2021 میں پاکستان میں کرکٹ کھیلے گی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 16 سال کا انتظار ختم ہوگیا، انگلینڈ ٹیم کے دورے کی خبر ممکن بنانے کے لیے اچھا خاصا کام کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے دورے کے لیے کام کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں












