پاکستان نے پہلے ٹی 20کر کٹ میچ میں زمبابوے کو 183رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستان کی جانب سے فخر زمان 61،اسد علی41اور شعیب ملک37رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،پاکستان نے مقررہ20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر182رنز بنائے اور حریف ٹیم کومیچ میں فتح کیلئے 183رنز کا ہدف دیا ۔

فخر زمان پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے40گیندوں پر61رنز بنا ئے جس میں3چھکے اور تین ہی چوکے شامل تھے،دوسرے کامیاب بیٹسمین اسد علی نے41رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں4چھکےاور ایک چوکا شامل تھا انہوں نے21گیندوں کا سامنا کیا جبکہ شعیب ملک نے24گیندوں پر 37رنز کی ننگ کھیلی جس میںایک چھکا اوردو چوکے شامل تھے۔

زمبابوے کے ٹینڈائی چسیرو نےدو پاکستانی بیٹسمینوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔

تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میںکھیلا جانے والا یہ پہلا میچ ہے ،ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY