ایران میں پانی کی کمی کے خلاف ہونے والے مظاہرے پرتشدد ہنگاموں میں بدل گئے، پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر خرمشہر میں گذشتہ رات مشتعل مظاہرین نے بینکوں اور عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی، سڑکوں پر ٹائر جلائے۔
مظاہرین نے برج اور میوزیم کے گارڈن کو آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس سے شیلنگ کی جبکہ پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔
ادھر وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی کا کہنا ہے کہ صرف ایک شخص زخمی ہوا ہےجبکہ پولیس اور انتظامیہ مظاہروں کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یادر ہے کہ ایرانی شہر خرمشہر اور ابادان میں پانی کی کمی کے خلاف ہونے والے مظاہرے گذشتہ 3 روز سے جاری ہیں۔












