جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکا کو تجارتی جنگ چھیڑنے سے متنبہ کیا ہے۔ ان کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی کاروں بھاری ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جرمن پارلیمان میں ارکان پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے ایلومینیئم اور اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ اس تناؤ کو بھرپور تجارتی جنگ بننے سے روکا جائے۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ یورپی کاروں پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY