برطانوی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ ایمزبری میں ایک جوڑے پر حملے میں زہریلا کیمیائی مادہ نوویچوک استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک 45 سالہ مرد اور اس کی 44 سالہ بیوی ہفتہ تیس جون کو اپنے گھر میں بےہوش پائے گئے تھے۔

ہسپتال میں ان دونوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ برطانیہ میں رواں برس اس اعصابی زہر کے ساتھ کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل مارچ میں سابق روسی جاسوس سکرپل اور ان کی بیٹی کو بھی سالسبری میں اسی زہر کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY