امریکی ریاست مشی گن میں طوفانی ہواؤں کے بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے جمعہ کو تصدیق کی کہ مشی گن میں طوفانی ہواؤں کے بگولے ریکارڈ کیے گئے جس دوران ہواؤں کی رفتار 145 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، یہ بگولے جمعرات کی رات مشی گن کی انگھم کاؤنٹی سے ملحقہ لیونگسٹن کاؤنٹی کے مغربی کنارے میں داخل ہوئے۔
امریکی ویدر سروس کا کہنا ہےکہ حکام جمعہ کو کینٹ کاؤنٹی میں ایک اور مشتبہ طوفان کے نقصانات کا سروے کریں گے۔












