کینیڈا کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل، رومانیہ اور بلغاریہ کی توثیق

0
1147

یورپی یونین کو رومانیہ اور بلغاریہ نے مطلع کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ طے پانے والی آزاد تجارت کی ڈیل کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ان دونوں ملکوں نے ڈیل کی حمایت حال ہی میں کینیڈا کے ساتھ ویزے کی شرائط نرم کرنے کے تناظر میں کی ہے۔

اگلے برس کے شروع ہونے پر رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری کینیڈا بغیر کسی ویزے کے جا سکیں گے۔ ان ملکوں نے ڈیل کی منظوری کے راستے میں یہ شرائط رکھی تھی۔ کینیڈا کے ساتھ طے پانے والی ڈیل کی توثیق تمام رکن ریاستوں کی جانب سے ہونا لازمی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو سکا تو ستائیس اکتوبر کو اِس معاہدے پر دستخط کا انعقاد خطرے میں پڑ جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY