پنجاب میں دفعہ 144 نافد، نوٹیفکیشن جاری

0
41

محکمہ داخلہ پنجاب نے پر امن انتخابات کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد بھی اسلحہ ساتھ لے کر نہیں چل سکیں گے، جبکہ انتخابی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجتماع، جلسے اور ریلیاں نکالنے سے قبل ضلعی حکومت اور پولیس کو آگاہ کریں گے۔

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY