نواز شریف کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل، پمز انتظامیہ کو خط

0
844

اڈیالہ جیل راول پنڈی کے سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے پمز اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کےلیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پمز اسپتال انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کی جانب سے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بورڈ کے طبی معائنے کی رپورٹ فوری آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوائے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

نواز شریف کے طبی معائنے کےلیے میڈیل بورڈ کی تشکیل دینے کی استدعا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY