عراق کے شمالی شہر اربیل میں جنگجوؤں نے گورنر ہاؤس پر حملہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجوئوں کی تعداد 3 تھی جبکہ سیکورٹی فورسز نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔

شمالی عراق کے صوبہ کردستان کے نائب گورنر طاہر عبداللہ کے مطابق جدید اسلحہ اور بارودی جیکٹوں سے لیس 3 حملہ آوروں نے عمارت دفاتر میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

گورنر طاہر عبداللہ نے مزید بتایا کہ حملے کے بعدسیکورٹی فورسز حرکت میں آگئی اوردفاتر کے کمپاؤنڈ کا گھیراؤ کرکے جنگجوئوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

اس دوران ایک جنگجوؤنے خود کو دھماکے سے اڑھالیا جبکہ 2حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تاہم ان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پولیس گارڈ زخمی ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY