برطانیہ کے جونیئر بریگزٹ وزیر مارٹن کالانن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے منصوبے کی مزید تفصیلات منگل کو جاری کر دی جائیں گی۔

ایوان بالا میں کالانن نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین سے کس طرح نکلے گا، کیا کیا تجاویز ہیں اور ان تجاویز پر کس طرح عمل کیا جائے گا، اس بابت تفصیلات بتائی جائیں گی۔

رواں ماہ کے آغاز پر وزیراعظم ٹیریزا مے نے کہا تھا کہ انہوں نے بریگزٹ کے حوالے سے اپنے منصوبے کی کچھ تفصیلات بتائی تھیں۔ واضح رہے کہ آئندہ مارچ تک برطانیہ کو یورپی یونین کی رکنیت ختم کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY