ڈار کیخلاف کیس، شریک نامزد ملزمان کی بریت درخواستیں مسترد

0
751

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں شریک دو نامزد ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس میں شریک نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست تک کے لیے موخر کردی۔

واضح رہے کہ کیس میں تیسرے ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY