یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس نے ایتھنز کے نواح میں لگنے والی جنگلاتی آگ سے شدید متاثرہ قصبے ماتی کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس علاقے میں لگنے والی آگ میں اکیانوے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ آتشزدگی گزشتہ پیر کو ایتھنز سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ساحلی مقام سے شروع ہوئی تھی۔ وزیراعظم الیکسس سپراس نے اس سانحے کی مکمل سیاسی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعدد حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہیں اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY