پاکستان میں تھیلیسیمیا مائنر سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے زائد

0
132

پاکستان میں تھیلیسیمیا مائنر سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے لیکن تھیلیسیمیا کے مرض سے متعلق قانون سازی پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ نے تھیلیسیما سے آگاہی کے لئے ملک بھر میں تھیلیسیمیا آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرؤف تابانی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ ان کے کئیر سینٹرزمیں 175 سے زائد تھیلیسیما سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جنھیں مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے، ملک بھر میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ ہے۔

ہیلپ انٹر نیشنل کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ تھیلیسیما مرض پر کی گئی قانون سازی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ ملک بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خصوصی تھیلیسیمیا یونٹس قائم کئے جائیں

SHARE

LEAVE A REPLY