جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف صوبے کی تمام شاہراہیں احتجاجا ًبند کر دی ہیں ۔

کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے حالیہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مرکزی قیادت کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ سے اندرون صوبہ جانے والی قومی شاہرائیں کچلاک، لک پاس، کولپور کے مقامات پر احتجاجا ًبند کر دی گئی ہیں۔

پارٹی کارکنوں نے قومی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے صبح 8 بجے سے ہی ٹریفک بند کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کا یہ سلسلہ دوپہر 2 بجے تک اسی طرح جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY