ڈاکٹر نگہت نسیم کی کورونا ڈائری ۔۔۔قسط نمبر15‎

0
1667

 فروری28, 2020

آنے والا ہر لمحہ !

ہائے ۔۔۔ میرا دل
انسان کی بیچارگی پر بہت افسردہ ہے
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ” ٹیڈروس ایڈانوم ” نے بتایا
دنیا کے 197 ملکوں میں سے
آج 56 ملکوں تک کوویڈ 19 پہنچ گیا ہے
پوری دنیا میں 84,090 لوگ متاثر ہیں
اور 2,874 لوگ مر گئے ہیں
جن میں 87 لوگوں کا تعلق چین سے نہیں ہے
سوشل میڈیا پر خبر گرم ہے
پاکستان میں کورونا کے شکار 4 لوگ ہیں
جانے کیوں ؟
آنے والا ہر لمحہ
خوش آئیند احساس کو مٹا رہا ہے !

WHO HeadTedros Adhanom)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 فروری29, 2020

امریکہ میں پہلی کورونائی موت !

سائینسداں کہتے ہیں
زمین کو سورج کے گرد گھومنے میں 365 اور ایک چوتھائی دن لگتا ہے
اس لئے
کلینڈر کو درست رکھنے کے لیے
ہر چار سال بعد
لیپ کا سال آتا ہے
جس میں فروری کے 28 دنوں میں
ایک دن کا اضافہ کرنا پڑتا ہے
آج 29 فروری 2020 ہے
یہ لیپ کا سال نہیں ۔۔۔کورونا وائرس کا سال ہے
دنیا بھر میں 2،900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
جن میں زیادہ تر کا تعلق سرزمین چین سے تھا
انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم پر انفیکشن پھیل گیا ہے
دنیا میں 85،000 سے زیادہ لوگ متاثر ہیں
اور آج ہی کے دن
واشنگٹن میں پہلی امریکی کرونائی موت ہوئی ہے
خبروں میں ڈبلیو ایچ او کا اعلان بار بار دکھا رہے ہیں
دنیا کے لئے خطرہ “اعلی ترین سطح” پر پہنچ گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی کہا
کورونا خطرہ ” کسی بھی سمت” میں جاسکتا ہے
اس خبر کے بعد
ہر طرف سے مالی بحران کی خبریں آ رہی ہیں
امریکہ کوسٹاک انڈیکس میں
سن 2008کے بعد بڑے خسارے کا سامنا ہےس
میں دیکھ رہی ہوں
خوف نے کیسے امریکہ کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے
امریکی شہریوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہو رہی ہے
یہ وہی کورونا وائرس تھا
جس کو کچھ عرصہ قبل
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
محض ایک سیاسی افواہ کہا تھا
خوشیاں دنیا سے اٹھتی ہوئی لگ رہی ہیں
کاش ۔۔
لیپ کا یہ سال
کورونائی سال نہ بنتا !

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY