میشل باچلیٹ ہیومن رائٹس کونسل کے کمشنر کے عہدے کے لیے منتخب

0
79

چلی کی سابق صدر میشل باچلیٹ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے کمشنر کے عہدے کے لیے منتخب کر لی گئی ہیں۔

جمعے کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انہیں اکثریتی حمایت حاصل ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے موجودہ کمشنر شیخ رعد الحسین کے سبکدوش ہونے کے بعد وہ یکم ستمبر سے اس عہدے پر فائز ہو جائیں گی۔

باچلیٹ خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں اور انہیں چلی کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY