پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ میں وزیراعلیٰ اور آغا سراج درانی کو اسپیکر جبکہ ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کردیا۔

صوبائی دارالحکومت میں قائم پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر بلاول ہاؤس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت پارٹی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے گزشتہ حکومت میں وزیراعلیٰ رہنے والے مراد علی شاہ کو باقائدہ طور پر نامزد کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر کے لیے ایک مرتبہ پھر آغا سراج درانی کے نام پر اتفاق کیا گیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY