سندھ اور کے پی کے میں سپیکر کا انتخاب ہو گیا۔ آغا سراج اومشتاق غنی منتخب

0
929

سندھ اور کے پی کے میں سپیکر کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے اور متعلقہ سپیکروں نے حلف لے لیا ہے
سراج درانی نے اپوزیشن کے جاوید حنیف کو ہرایا ہے۔ درانی ۱۲ویں سپیکر ہیں انکو چھیانوے ووٹ ملے اور انکے مخالف کو انسٹھ ووٹ ملے
پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق غنی خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت خیبرپختون خوا سمبلی کے ہونے والے اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالے گئے
خیبر پختون خوا کے 109ارکان نے اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کیا، پی کے 25کوہستان سے منتخب رکن محمد دلدار غیر حاضر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی بھی غیرحاضر تھیں ۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد خیبرپختون خوا اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کامیاب ہوگئے۔

اسپیکر کےلیے تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کا مقابلہ اپوزیشن کے لائق محمدخان سے تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY