شمالی افغان صوبے بغلان میں آج بدھ کی علی الصبح طالبان عسکریت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔ حکام نے ان حملوں میں چالیس افغان فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا فوجی مرکز اور پولیس کی تین چوکیاں بغلان کے مرکزی علاقے میں واقع ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں جب کہ صرف اکتیس فوجیوں کو حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY