پی ٹی آئی کےسابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سیاست سے دستبردار

0
918

تحر یک انصاف کےسابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سیاست سے دستبردار ہوگئے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں ہورہی ہے ، مجھ سمیت تین رہنماؤں پرغداری کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

سابق گورنر نے بھی پارٹی رہنمائوں پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان سےکوئی فرد بھی الیکشن میں حصہ نہیں لےگا،کورکمیٹی اجلاس میں مجھ سمیت 3رہنماؤں پرغداری کےبےبنیاد الزامات لگائےگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ پارٹی میں کس نےکتنے پیسے بنائے،جن رہنمائوں نے منی لاڈرنگ کی ان کو مجھ سے ڈر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY