احد چیمہ کی نشاندہی پر بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق گرفتار

0
152

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے دوران ملازمت تمام میگا پراجیکٹس کا ریکار ڈ طلب، موبائل اور ای میلز کا ڈیلیٹ ڈیٹا ریکور کرنے کیلئے ماہرین کی مدد حاصل کر لی گئی۔

سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ کی نشاندہی پر بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی فور کیٹگری کے باوجود کمپنی کو 14ارب کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

نیب ترجمان کے مطابق شاہد شفیق کو عدالت میں پیش کرکے15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی، نیب نے مزید کارروائی کرتے ہوئے احد چیمہ کا موبائل اور لیپ ٹاپ ڈیٹا حاصل کر لیا۔ احد چیمہ کی اعلیٰ شخصیات اور افسران سے گفتگو کا ریکارڈ اور ایل ڈی اے سے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

احمد چیمہ کے معاملے پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بیوروکریسی کی جی او آر ون میں افسران کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین کے آزادانہ اختیارات کم کرنے پر زور ڈالا گیا اب اس آرڈیننس کی تیاری پر وفاق اور پنجاب کے اعلیٰ افسران نے کام شروع کردیا ہے۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ایم ایس افسروں کو سول بیوروکریسی کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں جبکہ احد چیمہ کی حمایت میں لاہور کی سڑکوں پر بینرز بھی لگ گئے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی کسی دھمکی، احتجاج یا تنبیہ کو قانونی کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY