پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا نے اٹھارہ اگست کو اورین فنگشن سنٹر کیمسی میں جشن آزادی میلے کا انعقاد تھا۔جسمیں آسٹریلین پارلیمنٹیرینز،کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی،کونسلر بشری اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام اغاز تلاوت کلام پاک کیا گیا۔پروگرام کے پہلے حصے کوجسمیں کلچرل ایکٹویٹی ہوئی کو شفق جعفری اور عفنان ملک نے حوبصورت انداز میں پیش کیا۔جسمیں دونوں نے موقع کے مناسبت سے اشعار کی بوچھاڑ کردی اور بہت سراہا گیا۔اسکے ساتھ ساتھ بچوں نے رنگ برنگے کپڑے پہنے سٹیج پر ملی نغموں پرفارم کیا۔اور ڈرامے پیش کئے گئے۔جس کو سب نے بہت پسند کیا۔اور کہا کہ ہمارے نوجوان نسل میں کسی ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔
تین بجے اشرف چوہان سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا نے سٹیج کے فرائض انجام دئے
آسٹریلین پارلیمینٹیرینز نے جشن ازادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے آسٹریلین کسانوں کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کو سراہا۔آسٹریلین پارلیمینٹیرینز نے عمران خان کا وزیراعظم بننے پر حوشی اور عمران حان حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے آسٹریلین پارلیمینٹیرینز،کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد،کونسلر بشری اور پاکستانی کمیونٹی کا جشن ازادی میلے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا۔ہم سب پاکستان کے پرچم کے سائے تلے ایک ہے۔ہم جہاں بھی رہے دنیا کے کسی کونے میں رہے اپنے پیارے ملک کا نام روشن کرتے رہینگے اور پاکستان کیلئے کام کرتے رہینگے۔
عباس رانا نے کہا کہ آسٹریلین کسانوں کو ہماری مددکی ضرورت ہے۔اس میلے میں آسٹریلین کسانوں کو سپورٹ کیا جائیگا۔ تاکہ کچھ پیسہ اکٹھا کرکے ایک چیک بناکے شوکت میسلمانی کو دیں۔پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا اور آسٹریلین بزنس کونسل ملکر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈریزنگ ڈنر کریگا۔اور کوشش کرینگے کہ بھاشا ڈیم کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ پیسہ اکٹھا کریں۔عباس رانا نے نئے حکومت اور عمران حان کی حکومت کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سڈنی کی میلوڈی کینگ ریاض شاہ جو کہ اس میلے میں پرفارم کرنے والے تھے اب اس دنیا میں نہیں رہے کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا۔
کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے کہا جشن ازادی کا دن ہمیں ہمارے رہنماؤں کے اولین مقاصد اور ان کی مسلسل جدوجہد کی یاد دہانی کرواتا ہے۔اور ہماری نئی اور پرانی نسلوں دونوں میں یکساں یہ اعظم پیدا کرتا ہے۔کہ ہم ان عظیم مثالی نظریات اور مقاصد کو اپنا نصب العین بنائے۔کونسلر جنرل نے کہاکہ اج مجھے بے خد خوشی ہوئی کہ پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا یہاں کی فارمز کی مدد کیلئے پیسے اکٹھے کررہے ہیں۔میں اس عمل پر پاکستان ایسوسی ایشن کو مبارک باد پیش کرتا ہو۔
حالیہ الیکشن کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ آسٹریلیا میں موجود پاکستانیوں نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور امید رکھتے ہےکہ انی والی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اتریگی اور پاکستان کا نام روشن کریگی۔ کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد نے کمیونٹی سے چند گزارشات کی۔کہ پاکستان میں ڈیم بنانے والے فنڈ مالی امداد دے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔جیسا کہ پاکستان ایسوسی ایشن پاکستان میں ڈیم بنانے کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے فنڈریزنگ ڈنر کررہی ہے اپ سب اسمیں بھر پور مدد کریں۔زیادہ سے زیادہ زیر مبادلہ بھیجے۔یہ زیر مبادلہ ہمارے ملک کو معاشی پریشانیوں سے نجات دلائیگا۔پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔اور پاکستانی اشیاء خریدیں۔پاکستان اور آسٹریلیا میں ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں۔کونسلر جنرل نے پاکستان ایسوسی ایشن اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اخری خصے میں کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے اورگنائزیشنز اور افراد کو پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا نے ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سب نے پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔اور پاکستان ایسوسی ایشن کو کامیاب ایونٹ اور ایوارڈز پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
جابر حسین ۔ سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY