لاہورمیں مال روڈپرمحکمہ اوقاف کی لائبریری میں آگ لگ گئی،ریسکیوذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے نو فائر ٹینڈر مصروف ہیں۔ریسکیوٹیمیں آگ لگنے کی جگہ پر پہنچ چکی ہیں اور وہ آگ بجھانے اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔
ریسکیوٹیموں نے فائر ٹینڈرز کے لیے پانی کے انتظامات کے لیے بھی اقدامات کیےہیں۔جبکہ پولیس اوردیگر حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں












