تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 28 اگست کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چوہدری سرورکی اہلیہ پروین سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری سرور 27 اگست کو سینیٹر شپ سے استعفا دے دیں گے، وہ گورنرہاؤس میں نہیں بلکہ ڈیفنس لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں ہی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرور کوشش کررہے ہیں کہ پرائیویٹ جگہ پر دفتر لے لیں اور وہ چاہتے ہیں کہ گورنرہاؤس عوامی فلاح کے لیےاستعمال ہو ۔












