تحریک انصاف نے الیکشن کے دن رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم(آر ٹی ایس)کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کیں ،وہ اس حوالے سے کل وزیراعظم عمران خان کو بریفننگ بھی دیں گے ۔
پی ٹی آئی نے آر ٹی ایس نظام کے شٹ ڈائون معاملے کی نگرانی کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نےآرٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمے دار نادرا کو ٹھہرایا ہے۔
کمیٹی کے مطابق الیکشن کےصاف شفاف ہونےکےسارےثبوت موجود ہیں ، تاہم آرٹی ایس کی ناکامی میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔












