آصف علی زرداری, اعتزاز احسن ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں

0
1527

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

آصف زرداری کی زیرصدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کےصدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

سابق صدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اِس کردار پر ہمیشہ بڑا سوالیہ نشان رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY