سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتےکی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ہمیں ریفرنسز کا بیک گراؤنڈ بتائیں، جس پر نواز شریف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو پس منظر سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر خواجہ حارث نے عدالت سے تین ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ کیسز 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا وقت دیا جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ وقت بہت زیادہ ہے، اتناوقت نہیں دیا جاسکتا، ہم صرف آپ کو 6 ہفتے دے سکتے ہیں۔













