ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جارہی ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کیلئے اسکرینیں لگائی گئی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو تین ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جا رہا ہے

خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کےموقع پر برطانیہ میں عام تعطیل کا اعلان  ہے۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں مدعو عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، روس اور شمالی کوریا کے صدر جنازے میں شرکت نہیں کررہے

برطانوی حکام کے مطابق آخری رسومات میں صرف ریاست کے سربراہان کو ایک یا دو افراد سمیت مدعو کیا گیا ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر سے شاہی خاندانوں کی لندن آمد ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ کے جنازے میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر، ملکہ میکسیما اور ولی عہد شریک ہیں، بیلجیئم کے کنگ فلپ، ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم، موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم بھی شریک ہیں

جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو اور مہارانی ماساکو کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، 2019 میں تخت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ اور اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم اپنے والد، سابق بادشاہ جوآن کارلوس اوّل کے ہمراہ لندن آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مہمانوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ فرانس کے صدرایمانوئل میکرون اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان بھی شریک ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY