اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

0
83

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمدکےلئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستان کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی اور 15 ستمبر تک جاری رہے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے کررہے ہیں،کئی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ، اوورسیز پاکستانی ویب سائٹ چیک کریں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی ،بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے ۔

ان کا کہناتھاکہ ووٹر کی سہولت کیلئے نادرا کی مدد سے ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے،ویڈیو کے ذریعے ووٹرز کو آن لائن ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے ۔

ندیم قاسم نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار ہے ،یہ تاثر غلط ہے کہ ان پڑھ افراد ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹس ہیں، الیکشن کمیشن سسٹم سےمطمئن نہ ہواتوپھر نتائج کاحصہ نہیں بنایاجائےگا۔اوورسیزووٹنگ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY