اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فنڈنگ کی بندش کا فیصلہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ پیئر کیرہن باہول نے واشنگٹن کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ یہ امداد ادارے کے کام کے طریقہ کار کے مؤثر نہ ہونے پر بند کی گئی ہے۔ انہوں نے اس امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈونرز پر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال کے لیے 217 ملین ڈالر کی امدادی رقوم کی کمی پوری کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ یہ ایجنسی فلسطینیوں کو خوارک اور ادویات کی فراہمی کے علاوہ وہاں اسکول بھی چلاتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY