صدارتی انتخاب: اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار پر متفق نہ ہو سکیں

0
65

صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہیں ہو سکی ہیں۔ عارف علوی پاکستان تحریکِ انصاف، مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور دیگر جماعتوں جبکہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات سے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری صدارتی امیدوار کے معاملے پر آصف زرداری سے بات ہوئی اور ان سے علیحدگی میں بھی بات کی، ہم نے درخواست کی اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا اصرار تھا کہ میں اعتزاز احسن کے لیے سب کو آمادہ کروں، میں نے کہا آپ کا پیغام اپوزیشن جماعتوں تک پہنچاؤں گا، اگر اپوزیشن جماعتیں اعتزاز کے نام کو تسلیم کرتی ہیں تو میں رکاوٹ نہیں، شہباز شریف کو بھی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اعتزاز کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، شہباز شریف نے بھی وہی موقف اپنایا جو پہلے تھا۔ پوری اپوزیشن کا ایک پارٹی کے امیدوار پر اتفاق کرنا مشکل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY