افغان طالبان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اُن کے حلیف جہادی گروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتفال کر گئے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ افغانستان میں فوت ہوئے ہیں۔ جلال الدین گزشتہ دس برسوں سے فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔ طالبان نے حقانی کو ایک مثالی جنگجو اور معروف مذہبی اسکالر بھی قرار دیا۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو سن 2012 میں ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY