امریکی وزیر خارجہ پومپیو آج اسلام آباد پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

0
29

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان سےاہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دو پہر کو اسلام آبادپہنچنے والےامریکی وزیرخارجہ کی پہلی ملاقات پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سےہوگی اور پھر دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے بعدپومپیو ،وزیراعظم ملاقات متوقع ہے۔

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ کل پاکستان آئیں گے، وہ اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھاجس میں انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیاتھاتاہم پاکستان نے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو سے متعلق امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY