بھارت نے پاکستان اور بھارتی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے ۔
بھارت ایک بار پھر حامی بھر کر مکر گیا ،نئی دہلی نے پہلےنیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شاہ محمود اور سشما سوراج کی ملاقات کی حامی بھری تھی ۔
بھارت کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ میں مزاکرات نہیں کریں ایک رسمی سی ملاقات ہوگی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ملاقات کو بھارتی دفتر خارجہ رسمی ملاقات کہہ رہا تھا اسے بھی اب منسوخ کردیا ہے۔
بھارت نے نیویارک میں ملاقات کی حامی وزیراعظم عمران خان کی تجویز پربھری تھی ۔













