اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی تصاویر کے معاملے پر حکومت پنجاب کی کمیٹی نے کام شروع کردیا ۔کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل فیروزشوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز شامل ہیں ۔

ذرائع حکومت پنجاب کے مطابقکمیٹی کی رپورٹ پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،نلجبکہ وزیرجیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہکمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ 72 گھنٹے میں مل جائے گی۔واضح رہے کہ دوروز قبل اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ حنیف عباسی کی موجودگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY