نہیں رہنا ہے مجھ کو اس جہاں میں
میں سب سے بدگماں رہنے لگا ہوں
نہ کوئی زندگی میں ڈھونڈ پائے
میں جاکے اب وہاں رہنے لگا ہوں
کوئی لمحہ بھی لافانی نہیں ہے
ارے میں بھی کہاں رہنے لگا ہوں؟
یہاں سب کچھ ارے گروی پڑا ہے
کہاں تک میں جواں رہنے لگا ہوں
مجھے نہ یاد رکھے گا زمانہ
ابھی سے بے نشاں رہنے لگا ہوں
امین کنجاہی












