ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ اُؑن کے دورہٴ جرمنی سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ جمعرات کو جرمن دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ اپنے جرمنی میں قیام کے دوران وہ دو مرتبہ چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کریں گے۔

وہ کولون شہر میں ایک مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY