ریڈیو پاکستان ملازمین کے ملک بھر میں مظاہرے ، رپورٹ اختر روہیلہ

0
947

ریڈیو پاکستان کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جن کا قیام پاکستان بنے کے ساتھ ہی ہوگیا تھا اور اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان کے قیام کا سب سے پہلا اعلان ریڈیو پاکستان نے ہی کیا تھا ریڈیو پاکستان دفاعی نکتہ نظر سے درجہ اول کی حیثیت رکھتا ہے دشمن ملک جب حملہ کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کی مواصلات کو نشانہ بناتاہے جس کے ثبوت آج بھی ریڈیو پاکستان کی تنصیبات میں انڈین بم دھنسے ہوے ہیں سابقہ حکومتوں نے ایک سازش کے تحت ادرے کو نشانہ بنایا اور اس کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا ملازمین کا میڈیکل بند کردیاگیا بیواؤں کی پینشین روک دی گئی سن کوٹہ محدود کردیاگیا بھاری تنخواہ پرکنٹریکٹ ملازمین کو نوازنے کیلئے بھرتی کئے گئے سیکورٹی گارڈ ختم کرکے پرائیوٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دے دئیے گئے ملازمین کے دیگر الاؤنس بند کردیئے گئے کورٹ احکامات کے باوجود الاؤنس جاری نہیں کئے گئے خوبصورت کالونیوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر لوٹ مار کی گئی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کی قیمتی اثاثوں پر طويل عرصے سے قبضہ مافیا کی نظریں گڑی ہوئی ہیں اس سے قبل نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں ایچ پی ٹی 2 کراچی میں اس کی زمین پر علیم عادل شیخ سابقہ نون لیگی ایم پی اے نے شمسی بلڈرز کے ذريعے قبضہ کرکے فلیٹوں کی تعمیر شروع کردی تھی جی یہ وہی ہے جس کا بھائی اس وقت پی ٹی آئی سندہ کا صدر ہے اس کے بھائی پر نیب کا کیس بھی تھا اس نے دوہزار ایکڑ سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے مہنگے داموں فارم ہاوس بنا کر فروخت کر دیئے تھے جس کے بعد جرنیل مشرف نے ان فلیٹوں کو پی ایچ اے میں منتقل کرکے سو فلیٹ زمین کے بدلے ریڈیو پاکستان کو دلائے تھے
جسں کے بعد موصوف اور دیگر بھائی دیگر پارٹیوں کی ممبر شپ کیلئے بھاگ دوڑ کرتے رہے آخر میں پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ان برداران کی علاقے میں شہرت انتہائی خراب ہے ان پر قبضہ مافیا منشیات فروشی سمت دیگر سنگین الزامات ہیں ان کو علاقے سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دوسو سے سےزیادہ دہ ووٹ نہیں ملتے تھے عمران خان نیب زده لوگوں سے ہوشیار رہیں سرکاری املاک کو بیچنے سے پہلے عمران خان اپنے سندہ کے جنرل سیکڑیری سے سرکاری زمینوں سے قبضہ خالی کرالیں صرف اس ایک قدم سے دو کھرب سے سےزیادہ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہو جائیگی

SHARE

LEAVE A REPLY